اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 13 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 13

۱۳ ثابت بھی کرتا ہے۔انسان کی کوئی ایسی ضرورت نہیں جس کی تکمیل کے ذرائع کا بیان قرآن مجید میں موجود نہ ہو اس کتاب میں اللہ تعالیٰ نے ایسے عظیم الشان علوم رکھ دیئے ہیں جن سے ہر طالب حق رہتی دنیا تک اپنی عقل اور فہم کے مطابق حصہ لیتا رہے گا۔دوسری کتب فطرت کے تقاضوں کو مکمل طور پر تو کیا جزوی طور پر بھی پورا نہیں کرتیں ہمیشہ ہمیش کے لئے محفوظ رہنا اور رہنمائی کرنا کجا وہ تو اپنے وقت میں بھی نہ انسانی دست برد سے بچ سکیں اور نہ بہت سے فطرتی تقاضوں اور انسانی ضروریات کے بارہ میں کسی قسم کی تعلیم پیش کر سکیں۔یہ خوبی صرف اور صرف قرآن پاک کو ہی حاصل ہے کہ اس نے ہر زمانہ میں پیدا ہونے والی ہر الجھن اور ہر مسئلہ کا تسلی بخش حل بنی نوع انسان کو دیا۔اور اس کی تعلیم افراط و تفریط سے مبرا اور ہر لحاظ سے نقطہ وسط پر قائم ہے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔ا۔قرآن شریف کی تعلیم جس پہلو اور جس باب میں دیکھو اپنے اندر حکیمانہ پہلو رکھتی ہے۔افراط یا تفریط اس میں نہیں ہے بلکہ وہ نقطہ وسط پر قائم ہوئی ہے اور اسی لئے اس امت کا نام بھی اُمة وسطاً رکھا گیا ہے“ (الحکم ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ء) ۲۔قرآن شریف میں سب باتیں موجود ہیں اول آخر کے لوگوں کا اس میں ذکر موجود ہے وہ معارف سے بھرا ہوا ہے اور عین اعتدال کا مذہب ہے فطرت انسانی کی ہر ایک شاخ اور ہر ایک پہلو کا علاج اس میں درج ہے۔( تقریر جلسه سالانه ۱۹۰۶ء) اسلام نے انسان کو زندگی کے ہر شعبہ کے بارہ میں ایک کامل اور بے مثال تعلیم دی ہے۔جس پر اگر وہ عمل کرے تو دنیوی مشکلات سے بھی بچ جاتا ہے اور اپنے خالق و مالک کی رضا بھی حاصل کر لیتا ہے اس نے بنی نوع انسان کو ایسی اعلیٰ روحانی تعلیم پیش کی جو دوسرے مذاہب پیش نہ کر سکے۔بہترین اقتصادی نظام دیا جو کسی اور کو نہیں ملا تھا۔اسی طرح بہترین تمدنی و معاشرتی واخلاقی نظام دیا جو کسی اور کو نہیں ملا تھا۔اسی طرح بہترین تمدنی و معاشرتی واخلاقی نظام پیش کئے اور بین الاقوامی تنازعات کے تصفیہ کے لئے ایسا دستور رائج کیا جس