اسلام کا وراثتی نظام — Page 12
۱۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم مقدمه اسلام دین فطرت ہے اس کی تعلیم فطرت کے ہر تقاضے کو باحسن طریق پورا کرتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تعلیم باری تعالیٰ نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل فرمائی اور باری تعالیٰ عزاسمہ خالق دو جہان ہے لہذا یہ تعلیم نہایت مستقیم ، قوی، قابل عمل اور قانون فطرت کی ایک عکسی تصویر ہے جس طرح عکس اپنے اصل کے ساتھ ہر جہت اور ہر لحاظ سے مطابقت رکھتا ہے بعینہ اسلامی تعلیم انسانی فطرت صحیحہ سے پوری پوری مطابقت رکھتی ہے۔پہلے یہ فطرت کے تمام تقاضوں کو پوری طرح نمایاں کرتی ہے اور پھر ان کو احسن ترین اسلوب سے پورا کرتی ہے۔پھر یہ تعلیم ہمہ گیر تعلیم ہے انسانی فطرت کا کوئی ایسا تقاضا ا نہیں یا انسان کی کوئی ایسی ضرورت نہیں جس کے بارہ میں اسلام نے تعلیم نہ دی ہو اسی کی طرف اشارہ فرماتے ہوئے موجودہ وقت کے امام حضرت میرزا غلام احمد صاحب ( قادیانی) مسیح موعود مهدی معہود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسانی فطرت کا پورا پورا نقشہ قرآن ہے“ ( البلاغ المبين ص 11) قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی خوبیوں میں سے اس کی تعلیم بھی ہے کیونکہ وہ انسانی فطرت اور انسانی مصالح کے سراسر مطابق ہے“ خاتمہ چشمہ معرفت ص ۴۳) سو یہ قرآن پاک ہی ہے جس کی تعلیم انسانی فطرت پر پوری اترتی ہے۔دوسرے مذاہب والوں کی تعلیم نہ یہ تقاضے پورے کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کا مذہب عین فطرت کے مطابق ہے اور تمام دنیا کے لئے ہے یہ خوبی صرف اور صرف قرآن پاک کو حاصل ہے جو اس بات کا دعوی بھی کرتا ہے اور اپنے اس دعوے کو براہین قاطعہ۔