اسلام کا وراثتی نظام — Page 7
پا یہ کوشش ہے اور مختصر قرآنی آیات کی اندرونی وسعتوں میں جھانکنے میں بہت مدد دیتی ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔اس کے علاوہ یہ ایک علمی ضرورت کی بیش قیمت کتاب ہے جو وراثت کی نہایت مشکل اور پیچیدہ امکانی صورتوں کو بھی بڑے عمدہ اور سہل طریق پر حسابی رنگ میں حل کر دیتی ہے۔دینی علوم سے شغف رکھنے والوں نیز قانون دانوں کے پاس تو اس کا ہونا از بس ضروری ہے۔(الفرقان ربوہ۔اکتوبر ۱۹۷۱ء)