اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 15 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 15

۱۵ قانون وراثت ہے اس کے نتیجہ میں جائداد کی تقسیم ایسے طور پر ہوتی چلی جاتی ہے کہ ایک فرد یا خاندان دوسرے افراد یا خاندان کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکتا اور یہ ممکن نہیں رہتا کہ کوئی طبقہ زیادہ دیر تک بغیر محنت کئے باپ دادا کی پیدا کردہ جائداد پر داد عیش دیتا رہے۔دوسرے اس طرح کہ اس قانون میں تمام افراد کے جائز حقوق ادا کئے گئے ہیں اور کسی حقدار کو محروم نہیں رہنے دیا گیا اور خود یہ کتنا پیارا اور حکیمانہ اصول ہے کہ چونکہ رشتہ داریاں خدا تعالیٰ کی طرف سے قائم کر دہ ہیں اس لئے حقوق وراثت بھی اسی طرف سے قائم ہوں۔کیونکہ وہی جانتا ہے کہ کس کا کتنا حق بنتا ہے۔اگر یہ بات انسان کی عقل اور اس کے جذبات پر چھوڑی جاتی تو لازمی تھا کہ کسی نہ کسی رنگ میں اور کسی نہ کسی جگہ ہے انصافی اور ظلم راہ پا جاتا پھر اس میں یہ بھی حکمت ہے کہ اگر انسان اپنی طرف سے تقسیم کا کوئی طریقہ اختیار کرتے تو شکایت کا موقع پیدا ہو جاتا۔بیٹا کہتا کہ مجھے حق سے کم ملا اور بیٹی کہتی کہ میرا حق اس سے زیادہ تھا۔اسلام میں چونکہ حقوق اور فرائض اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ ہیں اسی لئے کسی کو شکوہ کا موقع نہیں رہتا۔اسی حکمت کی طرف اشارہ فرمایا فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ (النساء:۱۲) تیسرے اس طرح کہ یہ قانون ایک علمی اور حسابی معجزہ ہے۔ورثے کے مسائل اور صورتیں چند ایک نہیں ہزاروں ہیں بلکہ ایک لحاظ سے لاتعداد ہیں اور کسی انسان کے لئے خواہ وہ کتنا ہی بڑا حساب دان کیوں نہ ہو اور خواہ وہ اپنی ساری عمر اسی ایک مسئلہ پر صرف کر دے یہ ممکن نہیں کہ وہ ایسا عمومی قانون وضع کر سکے جو وراثت کی تمام ممکنہ صورتوں پر منطبق ہوتا ہو۔اور تمام مسائل کا حل اس میں آ جائے۔چہ جائیکہ ایک ایسی قوم جو حساب میں اتنی کم مایہ تھی کہ اس کے اکثر افراد بس انگلیوں پر ہی گننا جانتے تھے۔ایسی قوم سے تعلق رکھنے والا ایک امی (فداہ ابی وامی ) دنیا کو ایک ایسا قانون دیا کہ تقسیم وراثت کی جتنی بھی ممکن صورتیں ہیں یا ہوسکتی ہیں وہ قانون ان سب کا حل پیش کرتا ہو۔ایسا قانون صرف علام الغیوب کی طرف سے ہی مہیا کیا جا سکتا ہے جس کے علم کامل سے کوئی چیز باہر نہیں۔قرآن کریم کا دعوی ہے کہ اگر دنیا کے سارے انسان اور مدبر اور فلاسفر اور حکیم اور حساب دان بھی مل جائیں تو قرآن کریم کی سورتوں میں سے کسی ایک سورت اور اس کی تعلیمات میں سے