اسلام کا اقتصادی نظام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 162

اسلام کا اقتصادی نظام — Page 81

اسلام اور کمیونزم میں ایک فرق در حقیقت انفرادی آزادی ایک طرف انسانی قابلیت کی نشوو نما کے لئے ضروری ہوتی ہے اور دوسری طرف موت کے بعد کی اعلیٰ زندگی کا دارو مدار اقتصادیات میں انفرادی آزادی کے قیام پر ہے مگر کمیونزم انفرادی جدو جہد کا راستہ بند کرتی اور حریت شخصی کو مٹا دیتی ہے جو ایک بہت بڑا نقص ہے۔یہ اختلاف ہے جو اسلام اور کمیونزم میں پایا جاتا ہے۔مگر بہر حال نتیجہ سے اُسے کوئی اختلاف نہیں۔روس نے اس نظریہ پر عمل کر کے جو اقتصادی پروگرام بنایا ہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اُس نے اس میں خاص ترقی کی ہے اور وہاں کے عام لوگوں کی مالی حالت یا یوں کہو گوکمیونسٹ اس سے متفق نہ ہوں) کہ یورپین حصہ کی مالی حالت آگے سے اچھی ہے اور ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہاں غرباء کو روٹی ملی، کپڑ املا ، مکان ملا، علاج کیلئے دوائیں میسر آئیں اور تعلیم کیلئے مدر سے اُن کے لئے کھولے گئے۔پس جہاں تک روس کی کمیونسٹ پارٹی کے اس نتیجہ کا تعلق ہے اسلامی روح اقتصادیات اس پر خوش ہی ہوگی لیکن جیسا کہ اوپر کے بیان سے ظاہر ہے ذرائع اور بعض نتائج سے اسلام موافق نہیں ہوسکتا۔کمیونزم پر مذہبی لحاظ سے بعض اعتراضات میں چونکہ اسلام کی نمائندگی کر رہا ہوں۔اس لئے سب سے پہلے میں کمیونسٹ اقتصادی نظام کے اُن حصوں کو لیتا ہوں جو مذہب پر اثر انداز ہوتے ہیں۔سب سے پہلا اعتراض جو کمیونسٹ نظام پر مجھے اور ہر موت کے بعد کی زندگی کے ماننے والے کو ہونا چاہئے یہ ہے کہ اس میں شخصی طوعی جد و جہد جو زندگی کے مختلف شعبوں 81