اسلام کا اقتصادی نظام — Page 109
در از علاقہ کا سفر اس عیاشی کے ساتھ کر رہے ہو۔اگر تمہارا مزدور اور کسان ائیرکنڈیشنڈ کمرہ میں ہزاروں میلوں کا سفر کر رہا ہے تو ہندوستان کے ان لوگوں کے خلاف تمہارا جوش کس امر پر مبنی ہے جو تم سے بہت کم آرام حاصل کر رہے ہیں اور جن کا حال درحقیقت تمہارے مزدوروں کا سا ہے۔تم سے جو درحقیقت حکومت کے گماشتے ہو ان کو کوئی نسبت ہی نہیں کیونکہ تمہاری دولت اور ان کے گزارہ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔کمیونزم نظام قائم رکھنے کے لئے سونے کی ضرورت (۴) چوتھا نقص اس نظام میں یہ ہے کہ جب بھی اس میں خرابی پیدا ہوئی اور اس تحریک پر زوال آیا ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہوگی اور نتائج پہلے سے بھی خطر ناک ہو جائیں گے۔وجہ یہ ہے کہ اس نظام میں قابلیت کو مٹا کر دماغ کو ضائع کر دیا گیا ہے اس لئے جب بھی تنزل ہوگا یہ تحریک گلی طور پر گر جائے گی اور خلا کو پر کرنے کے لئے سوائے ڈکٹیٹر کے اور کوئی چیز میسر نہ آئے گی۔جرمنی نے اگر ہٹلر کو قبول کیا تو کمیونسٹ میلانات کی وجہ سے، جو جرمنی میں شدت سے پیدا ہورہے تھے۔فرانس کا تجربہ بھی اس پر گواہ ہے جب فرانس کے باغیوں میں تنزل پیدا ہوا تو اس کے نتیجہ میں نپولین جیسا جبار پیدا ہو گیا۔جمہور میں سے جمہوریت کا کوئی دلدادہ اس جگہ کو نہ لے سکا۔اسی طرح بے شک کمیونزم اپنی حکومت کو پرولی ٹیری ایٹ (PROLETARIAT) کہہ لے یااس کا نام ٹو ٹیلی ٹیرین (TOTALITARIAN) حکومت رکھ لے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ نظام آخر چکر کھا کر ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کرلے گا بلکہ اس وقت بھی عملی رنگ میں یہی حالت ہے کیونکہ گو یہ لوگ اقتدار عوام کے حامی ہیں لیکن عملاً حکومت کا اقتدار عوام کے ہاتھ میں دینا پسند نہیں کرتے۔چنانچہ روس میں ایک منٹ کے لئے بھی جمہوری حکومت قائم نہیں ہوئی بلکہ 109)