اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 78
خسف اور مسخ ( زلزلوں اور لڑائیوں ) نے کمال کر دکھایا ہے۔اور ہر روز یہی سننے میں آتا ہے کہ آج فلاں علاقہ اور کل فلاں ملک تباہ ہو گیا یا زمین میں دب گیا ہے۔قسم قسم کی بیماریاں آرہی ہیں۔مسلمانوں کے ۷۳ فرقے ہو چکے ہیں۔نہ ان کی کوئی طاقت ہے۔نہ عظمت نہ رُعب نہ شوکت سلطنتیں سب ان کے ہاتھوں سے نکل کر غیروں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہیں۔مسلمان نام کے رہ گئے ہیں۔ان نشانوں کے بعد کوئی نیک بخت آپ کی صداقت میں طلبہ نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ کا ہر رنگ میں آپ پر بڑا افضل تعاملات آپ کو دی۔شہرت آپ کو دی۔اولا د اور پھر وہ اولاد جو خاص روحانی اور جسمانی خوبیوں کی مالک ہے۔وہ آپ کو دی۔مال بھی دیا جائدادیں بھی دیں۔لاکھوں کی آپ کو جماعت بھی دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کے نام یہ ہیں:۔پہلی بیوی سے :۔مرزا سلطان احمد - مرز افضل احمد۔حضرت اُم المومنین سے:۔عصمت۔بشیراؤل۔میرزا بشیر الدین محمود احمدخلیفة المسیح الثانی۔شوکت۔میرزا بشیر احمد۔میرزا شریف احمد۔میرزا مبارک احمد۔مبارکہ بیگم۔امتہ النصیر - امتہ الحفیظ۔آپ نے وفات کے وقت مندرجہ ذیل اولا د چھوڑی۔مرزا سلطان احمد مرحوم۔حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمدخلیفہ مسیح الثانی۔حضرت میرزا بشیر احد صاحب۔حضرت میرزا شریف احمد صاحب۔نواب مبار کہ بیگم صاحبہ اور حفیظ بیگم صاحبہ کلہم اللہ تعالی۔[78]