اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 75
حضرت مسیح موعود عَلَيْهِ الصَّلُوةُ وَالسَّلَامِ اللہ تعالیٰ نے حضرت میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس زمانہ میں لوگوں کی ہدایت کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔اور لوگوں کو آپ پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے۔جو شخص آپ کو مسیح موعود اور امام مہدی معہود نہیں مانتا وہ درحقیقت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں مانتا کیونکہ آپ کے آنے کی خبر اور آپ پر ایمان لانے کا ارشاد بھی اللہ تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمایا ہے اور یہ ہو بھی کس طرح سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوحکم دے کہ تو اس زمانہ میں میرا مامور اور مرسل ہے اور لوگوں کوحکم دے کہ آپ پر ایمان لائیں مگر لوگ آپ پر ایمان نہ لائیں اور پھر بھی اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور مومن ہی کہلا ئیں؟ وہ لوگ جو آپ پر ایمان نہیں لاتے انہوں نے آپ کے درجہ اور مرتبہ کو شناخت ہی نہیں کیا۔اگر ان کو آپ کے درجہ اور مرتبہ کا علم ہوتا تو وہ یقینا آپ پر ایمان لانے سے دیکھے نہ رہتے۔آپ اللہ تعالیٰ کے مسیح اور جری اللہ فی خلل الانبیاء اور تمام امتوں کے موعود ہیں۔ہر نبی نے اپنے اپنے زمانہ میں آپ کے آنے کے متعلق پیشگوئی کی ہے۔[75]