اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 65 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 65

اسلامی لشکر کو جمع ہونے کا موقع ملے۔آپ نے فرمایا کہ میرے گھوڑے کی باگ چھوڑ دو۔اور پھر بلند آواز سے کہا۔میں خدا کا نبی ہوں اور جھوٹا نہیں ہوں۔کون ہے جو مجھے نقصان پہنچا سکے؟ یہ کہہ کر دشمن کے لشکر کی طرف ان ۱۶ آدمیوں سمیت بڑھنا شروع کیا جو پیچھے رہ گئے تھے۔مگر دشمن آپ کو نقصان نہ پہنچا سکا۔پھر آپ نے ایک شخص کو جو بلند آواز والا تھا کہا کہ: بلند آواز سے کہو کہ اے اہل مدینہ ! خدا کا رسول تم کو بلا تا ہے۔ایک صحابی کہتا ہے کہ ہمارے گھوڑے اور اونٹ اس وقت سخت ڈرے ہوئے تھے اور بھاگے جاتے تھے۔ہم ان کو واپس موڑتے تھے۔اور وہ مڑتے نہ تھے جس وقت یہ آواز آئی۔اُس وقت میکدم ہماری حالت ایسی ہوگئی گویا ہم مردہ ہیں۔اور خدا کی آواز ہمیں بلاتی ہے۔وہ کہتا ہے کہ اُس آواز کے آتے ہی میں بیتاب ہو گیا۔میں نے اپنے اونٹ کو واپس لے جانا چاہا۔مگر وہ باگ کے کھینچنے سے دو ہرا ہو جاتا تھا۔میرے کان میں یہ آواز گونج رہی تھی کہ خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔جب میں نے دیکھا کہ اونٹ مجھے دُور ہی دُور لے جاتا ہے تو میں نے تلوار نکال کر اُس کی گردن کاٹ دی۔اور پیدل دیوانہ وار اس آواز کی طرف بھاگ پڑا۔اور بے اختیار کہتا جاتا تھا کہ حاضر ہوں حاضر ہوں !! وہ کہتا ہے کہ یہی حال سب لشکر کا تھا۔جوسواری کو موڑ سکا وہ اس کو موڑ کر [65]