اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 55 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 55

نبی اور رسول پر ایمان لانا چاہیئے۔خواہ وہ شریعت لے کر آنے والا ہو یا بغیر شریعت کے۔کیونکہ شریعت لانے والا بھی نبی اور رسول ہے اور شریعت نہ لانے والا بھی نبی اور رسول ہے۔بلحاظ نبوت کے ان میں کوئی فرق نہیں۔اس لئے کسی نبی کے متعلق یہ کہنا کہ اس پر ایمان لانے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ وہ شریعت لے کر نہیں آیا بے ایمانی اور گفر ہے۔کیونکہ ہر ایک نبی اپنے وقت کا بادشاہ ہے۔اور جو شخص اپنے زمانہ کے بادشاہ کا باغی ہو۔خواہ وہ گزشتہ تمام بادشاہوں کا وفادار ہو۔جو ہو۔وفادار نہیں کہلا سکتا۔اسی طرح ہر وہ شخص جو اپنے زمانے کے نبی کا منکر ہے وہ نبی کبھی مومن کہلانے کا حق دار نہیں۔انبیاء علیہم السلام وہ ہستیاں ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبی اللہ جری اللہ فی حلل الانبیاء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ہر رسولے آفتاب صدق بود ہر رسولی بود مہر انورے گر بدنیا نامدے ایں خیل پاک کار دیں ماند سراسر ابترے [55]