اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 53
احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث کئے گئے ہیں۔یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جب تک دنیا میں کوئی قانون اور دستور العمل نہ ہو امن قائم نہیں رہ سکتا اور حقیقی امن اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب کہ قانون مکمل ہو۔اور کوئی انسان اللہ تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ وہ خود اپنے تک پہنچنے کا طریق نہ بتائے کسی انسان میں کہاں طاقت ہے کہ وہ کوئی ایسا قانون وضع کر سکے جو واضح اور مکمل ہو کیوں کہ انسان تو خود کامل علم نہیں رکھتا۔اور کس طرح یہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ دریافت کر سکتا ہے جب تک کہ خود اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف آنے کا راستہ نہ بتائے اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کیا ہے کہ اپنے بعض انبیاء پر وحی کے ذریعہ ایک قانون (کتاب) نازل کرتا ہے جس کو شریعت کہتے ہیں۔اس شریعت میں دونوں باتیں ہوتی ہیں کہ انسان دنیا میں کس طرح رہے اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا کیا طریق ہے۔مگر جیسا کہ کوئی چیز جو انسان کے ہاتھ میں دی جاتی ہے وہ دشت بُرد سے محفوظ نہیں رہ سکتی۔اسی طرح یہ کتابیں بھی جب انسانی دست بُرد کا شکار ہو جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے کسی آنے والے نبی پر دوسری کتاب نازل کر دیتا ہے۔لیکن یہ یادرکھنا نہایت ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ہر نبی پر وحی والہام تو ضرور نازل کرتا ہے مگر ہر نبی پر شریعت نازل نہیں کرتا۔کیوں کہ نئی شریعت اتارنے کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب شریعت بگڑ جائے۔جب شریعت کولوگ بگاڑ دیتے [53]