اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 13 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 13

اگر مر در جوع کرنا چاہے تو پہلی دو طلاقوں تک اسے اختیار ہے کہ وہ رجوع کرلے۔یعنی طلاق واپس لے لے۔لیکن جب تیسری طلاق دیدے تو پھر اسے رجوع کا اختیار نہیں رہتا۔اور نہ وہ اس عورت کے ساتھ اب نکاح کر سکتا ہے۔ہاں اگر کوئی دوسرا شخص اس عورت کے ساتھ نکاح کرلے اور پھر وہ فوت ہو جائے یا اپنی مرضی سے کسی مجبوری کی وجہ سے طلاق دیدے تو پھر یہ اس عورت کے ساتھ اس کی رضامندی سے شادی کر سکتا ہے۔لیکن اگر عمد ا کسی دوسرے کے ساتھ نکاح پڑھا جائے تاکہ وہ نکاح کے بعد اُس عورت کو طلاق دیدے اور یہ پھر اس سے شادی کر سکے تو ایسے نکاح کو حلالہ کہتے ہیں۔اور حلالہ حرام ہے۔عدت کے ایام میں مرد پر عورت کو نان ونفقه ( خرچ خوراک و پوشاک ) دینا فرض ہے۔اور مہر تو عورت کی جائداد ہے جو ہر حال مرد پر ادا کرنا فرض ہے۔اور اگر مہر کے علاوہ اور مال یا جائداد بھی مرد نے عورت کو دی ہوئی ہوتو وہ ان میں سے بھی کچھ واپس نہیں لے سکتا جب تک کہ وہ فاحشہ مبینہ ( ظاہرا بد کاری) کی مُرتکب نہ ہو۔[13]