اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 8 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 8

کر سکتا ہے۔عقیقہ کے ساتھ ہی ختنہ کر دینا چاہیے۔اگر بچہ برداشت نہ کر سکتا ہو تو سن بلوغت سے پہلے پہلے اُس کا ختنہ کیا جائے۔بہر حال ختنہ کرنا سنت اور نہایت ضروری ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکے متعلق بہت تاکید فرمائی ہے۔جب بچہ دو سال کا ہو جائے تو اس کا دودھ چھڑا دینا چاہئے۔(بوقت ضرورت پہلے بھی چھوڑایا جاسکتا ہے)۔ماں باپ پر فرض ہے کہ وہ بچوں کی ان کے بچپن سے ہی تربیت کرنا شروع کریں۔اور اسلام کی تعلیم اور احکام ان کے ذہن نشین کریں۔بیٹھنے، اُٹھنے اور کھانے پنے کے آداب سکھا ئیں۔عبادات کے متعلق تمام ضروری مسائل ان کو یاد کرا ئیں۔اور ان کی اچھی طرح سے تربیت کریں۔ان کی ظاہری اور باطنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ان کو تعلیم دیں۔اور ان کی تمام ضروریات کوشی الوسع پورا کریں۔جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کا حکم دیں۔۔۔۔اور جب دس سال کا ہو جائے تو پھر اگر وہ نماز نہ پڑھے تو اسے مار پیٹ کر نماز پڑھانے کا حکم ہے۔گویا ابتداء سے ہی اسے اسلام پر کار بند رہنے کی تلقین اور کوشش کرتے رہیں۔بچے کا فرض ہے کہ وہ ماں باپ کی ہر بات کو مانے اور اس پر عمل کرے۔جس کام کے کرنے کا وہ حکم دیں وہ کرے۔اور جس کام سے وہ منع کریں اس سے رُک جائے۔ہمیشہ اچھے کاموں میں مصروف رہے۔بُری صحبتوں سے [8]