اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 95 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 95

با برکت تحریکات سید نا حضرت خدیه امسیح الثالث نے اپنے بابرکت دور خلافت میں جواہم تحریکات جاری فرما ئیں اُن میں سے بعض کے نام یہ ہیں :- (۱) دفتر سوئم تحریک جدید کا اجراء۔(۲) فضل عمر فاؤنڈیشن فنڈ۔(۳) نصرت جہاں ریزروفنڈ۔(۴) لیپ فارورڈ پروگرام۔(۵) تعلیم القرآن اسکیم۔(۶) تحریک وقف جدید کی مالی ذمہ داری بچوں پر۔(۷) صد سالہ جو بلی فنڈ۔(۸) بدرسوم کے خلاف جہاد۔(۹) مجلس موصیان کا قیام۔(۱۰) ریٹائر ڈ ا حباب کو وقف جدید میں کام کرنے کی تحریک۔(۱۱) تسبیح وتحمید اور درود شریف پڑھنے کی تحریک۔(۱۲)سورہ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات حفظ کرنے کی تحریک۔تائید ونصرت الہی خلافت ثالثہ کے بابرکت عہد میں جماعت نے تائید ونصرت الہی کے بے شمار نشان مشاہدہ کئے۔مثلاً (۱) گورنر جرنل گیمبیا سرایف سنگھاٹے کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے ذریعہ حضور علیہ السلام کی پیشگوئی کہ میرے فرقہ کے لوگ علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے بڑی شان سے پوری ہوئی۔(۲) ۱۹۶۷ء میں حضور نے ممالک یورپ کا [95]