اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 84
بیعت کی رفتار اگر دیکھی جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے يَدْخُلُونَ فِي دینِ اللهِ أَفْوَاجًا۔کا نظارہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔جلسہ سالانہ پر حاضری کی تعداد اگر دیکھی جائے تو يَتُونَ مِنْ كُلِّ فَةٍ عَمِيقٍ وَيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کا نظارہ دیکھ کر ہر ایک احمدی شکر الہی میں سرشار اور محبت الہی کے نشہ میں مخمور ہو کر بے اختیار اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَ عَلَى مُطَاعِهِ الصَّلوةُ وَالسَّلام کا ورد کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سب پیشگوئیاں مثلاً وہ ( آپ ) مسیح سے علیہ السلام کا مثیل ہوگا۔قو میں اُس سے برکت پائیں گی۔اور وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔آپ کے وجود باجو د میں ہمارے سامنے پوری ہو رہی ہیں۔آپ کی معجزانہ تقاریر بچپن سے آج تک آپ کے دشمنوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رہی ہیں۔فصاحت و بلاغت کے علاوہ حقائق ومعارف کا دریا انڈتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب سے آپ کو خلافت کے منصب پر فائز کیا ہے ہر خطبہ جمعہ اور ہر خطبہ نکاح نیا۔ہر تقریرنئی ہے۔اور ہر لیکچر نیا اور اچھوتا ہے۔ا ترجمہ اللہ کے دین میں فوج در فوج لوگ داخل ہورہے ہیں۔سے گزشتہ جلسہ سالانہ ۱۹۳۵ء پر آنے والوں کی تعداد۔۴۰ ہزار کے قریب تھی۔يُكَلِّمُ النَّاسُ فِي المَهْدِ وَ كَهْلًا اور آتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا - ہ ہستی باری تعالی۔ملا گئے اللہ۔تقدیر نہی۔دنیا کا حسن۔فضائل القرآن۔ذکر الہی۔[84]