اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 83
بلکہ ۴۸ با قاعدہ جماعتیں بھی قائم ہیں۔جو روز بروز ترقی کر رہی ہیں۔اور ہر چڑھنے والا دن اپنے ساتھ ترقی اور مزید اضافہ کی خوشخبری لاتا ہے۔ایک دن وہ بھی تھا کہ صدر انجمن احمد یہ قادیان کا صرف ایک سکرٹری ہی سکرٹری تھا مگر آج خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ دن ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کے یہ ماتحت آپ کی قائم کردہ متعد د نظارتیں ہیں۔ہر ایک نظارت کا ایک ناظر ہے۔جس کے ماتحت الگ الگ عملہ ہے۔مگر کام اس قدر ہے کہ روز بروز اضافہ ہوتا رہتا ہے۔اللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ۔ایک دن وہ بھی تھا کہ جماعت احمدیہ کا کوئی اخبار قادیان سے نہیں نکلا کرتا تھا۔پھر اس کے بعد قادیان سے الحکم۔البدر اور تفخیذ بعدۂ الفضل اور دور سالے ریو یو آف ریلیجنز نکلا کرتے تھے۔مگر آج خدا کے فضل سے وہ دن ہے کہ صرف قادیان سے ہی ۹ اخبارات ورسالہ جات نکل رہے ہیں۔اور باقی ہندوستان۔لندن۔امریکہ۔حیفا - فلسطین۔مشرقی افریقہ۔سماٹرا۔ماریشس وغیرہ سے نکلنے والے اخبارات و رسالہ جات علیحدہ ہیں۔ا (۱) نظارت تعلیم و تربیت۔(۲) نظارت دعوة وتبلیغ۔(۳) نظارت مقبرہ بہشتی۔(۴) نظارت امور عامہ۔(۵) نظارت امور خارجہ۔(۶) نظارت خاص۔(۷) نظارت بیت المال۔(۸) نظارت ضیافت - (۹) صیغہ تحریک جدید۔اور ان سب نظارتوں کی نگرانی کے لئے نظارت اعلیٰ ہے۔[83]