اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 54
ہیں اس وقت وہ شریعت نازل کرتا ہے۔اور جو نبی اس شریعت کے بعد آتے ہیں وہ لوگوں کے لئے نئی شریعت نہیں لاتے بلکہ اس شریعت پر لوگوں کو چلانے کے لئے اور نمونہ بن کر آتے ہیں جیسے حضرت موسی علیہ السلام کو توریت دی گئی اور جس قدر آپ کے بعد نبی ہوئے وہ سب تو ریت پر ہی عمل کرتے تھے۔اور لوگوں کو تو ریت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے تھے۔چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام خود توریت کے پیرو تھے۔اور لوگوں کو توریت پر چلانے کے لئے آئے تھے۔یا جیسے ہمارے آنحضرت ﷺ (فداه ابی و اُمّی ) ہیں کہ آپ کو قرآن شریف دیا گیا۔جب اس زمانہ میں لوگوں نے قرآن شریف پر عمل کرنا چھوڑ دیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے غلام حضرت میرزاغلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی بنا کر بھیج دیا۔تا کہ آپ لوگوں کو قرآن شریف پر عمل کرنے کی تلقین کریں اور خود ان کے لئے نمونہ ہوں۔مگر توریت اور باقی گزشتہ شریعتوں اور قرآن شریف میں یہ فرق ہے کہ وہ سب قرآن شریف کے آنے تک تھیں۔مگر قرآن شریف چونکہ محفوظ رہنے والی اور کامل کتاب ہے۔اس لئے اس کا وقت اب قیامت تک ہے۔اب اللہ تعالیٰ قیامت تک نبی جس وقت ضرورت ہوگی بھیجتا رہے گا۔مگر کتاب نہیں بھیجے گا۔اب جو نبی بھی قیامت تک ہو گاوہ لوگوں کو قرآن شریف پر چلانے کے لئے ہی آئے گا۔ہر شخص کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ اس کے ہر [54]