اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 14 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 14

احکام عدت جدت اُس میعاد کو کہتے ہیں جس میں عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنا منع ہو۔مُطلقہ ( وہ عورت جس کو اس کے خاوند نے طلاق دے دی ہو ) اگر حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔اور اگر حاملہ نہ ہو تو پھر تین حیض۔آئسہ (بوڑھی عورت ) اور نابالغہ مطلقہ کے لئے تین ماہ عدت مقرر ہے۔اگر کسی عورت کا خاوند فوت ہو جائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل اور اگر حاملہ نہ ہو تو اس کے لئے چار ماہ دس دن بدت مقرر ہے۔خلع کی عدت ایک حیض مقرر ہے۔اور غیر مدخولہ مطلقہ کے لئے کوئی عدت نہیں۔عدت کے ایام میں عورت کو اپنے مکان سے بلا ضرورت خاص باہر جانا منع ہے۔اور اسے نکالنا بھی منع ہے۔اگر ضرور تا کہیں جانا پڑے تو دن کے وقت جاسکتی ہے۔نیز عدت کے ایام میں عورت کوئر مہ یا خوشبو وغیرہ لگا نابازی بنت کرنا سب منع ہیں اور سوگ کرنے کا حکم ہے۔عدت کے ایام میں عدت والی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنا منع ہے۔جب بعدت گزر جائے۔پھر نکاح کا پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔اگر مطلقہ عورت کا بچہ دودھ پی رہا ہو تو بچے کے باپ پر اسکا نان و نفقہ ایام رضاع ( دو سال کی عمر ) تک فرض ہے۔[14]