اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 7 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 7

ساتھ محبت اور پیار سے رہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے عورت کو مرد کے ماتحت میں رکھا ہے اور اُس پر فرض قرار دیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی فرمانبرداری کرے۔اور اس کے ہر حکم کی تعمیل کرے بشرطیکہ خلاف شرع نہ ہو۔اُس کے مال کو ضائع نہ کرے کفایت شعاری اور قناعت سے کام لے خواہ مخواہ اس کو تنگ نہ کرے اُس کی عزت کی حفاظت کرے اور اولاد کی اچھی طرح سے پرورش کرے اور مرد کے لئے باعث راحت و آرام ہو۔حقوق والدین شریعت نے حکم دیا ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو اُسے مسل دیا جائے۔مکسل دینے کے بعد اُس کے کانوں میں اذان و اقامت کہی جائے۔(دائیں میں اذان اور بائیں میں اقامت) جب بچہ سات دن کا ہو جائے تو عقیقہ کرنا چاہیے۔اگر لڑ کا ہوتو دو بکرے ذبح کرنے چاہئیں۔اور اگر لڑ کی ہو تو ایک بکر اذ بح کرنا چاہیے۔عقیقہ کرنا سنت ہے۔اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کیا جا سکے تو جس وقت موقعہ ملے کردیں۔اگر ماں باپ کسی وجہ سے عقیقہ نہ کر سکیں تو جب بچہ بڑا ہو۔وہ خود اپنا عقیقہ [7]