اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 77
( روس اور انگریز پادری ) ایک جزیرہ سے جہاں صدیوں سے جکڑے ہوئے اور پا بز نجیر تھے نکل چکے ہیں۔اور دنیا کے اکثر حصے پر ان کی حکومت ہے۔کسی کو ان سے لڑنے کی طاقت نہیں۔اس کا گدھا (ریل۔موٹر وغیرہ ) ساری دنیا کا صبح و شام سیر کرتا ہے، اور اونٹ جو دُور دراز ملکوں میں تجارت کے لئے جاتے تھے اپنے اس کام سے مُعطل ہو چکے ہیں۔اس کے پرندے ( ہوائی جہاز ) ساری دنیا میں اُڑتے ہیں۔اس کے زندہ کئے ہوئے مُردے ( گراموفوں ) بول رہے ہیں۔اور خوشی کے گیت گاتے ہیں۔کان اس کے بڑے بڑے ہیں۔مشرق اور مغرب کی باتیں سنتے ہیں۔( ٹیلی گراف ٹیلی فون۔وائرلس۔ریڈیو کاسٹ وغیرہ)۔اور دنیا میں تجارت کرتے ہیں۔اور ایک عاجز بندہ (حضرت مسیح ) کو خدا بنا رکھا ہے۔۱۳ اور ۲۸ / تاریخ کو۱۸۹۴ء میں رمضان کے مہینہ میں چاند وسورج کو گرہن لگ چکا ہے۔دُم دارستارہ کا طلوع ہو چکا ہے۔دابه الارض (طاعون ) مدت سے ظاہر ہو کر اپنا اثر دکھا چکی ہے۔[77]