اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 76 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 76

اور اپنی اپنی امت کو آپ پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بہت بابرکت وجود قرار دیا ہے۔اور آپ پر ایمان لانے کی تاکید اور آپ کی مدد کرنے کا ارشاد فرمایا ہے اور حکم دیا ہے کہ جب وہ ظاہر ہو تو اُسے میرا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا جائے۔اسی لئے گزشتہ زمانہ کے تمام مسلمان یہ خواہش رکھتے رہے ہیں کہ وہ آپ کے زمانہ میں ہی ہوں۔تا وہ آپ پر ایمان لائیں۔اور سعادت دارین حاصل کریں۔اور تو اور بڑے بڑے اولیاء نے بھی آپ کے دیکھنے کی خواہش کی ہے۔کاش! لوگ اپنی آنکھیں کھولیں۔اور آپ کے درجہ اور مرتبہ کو سمجھیں۔جس قدر نشانات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے ظہور کے متعلق بیان فرمائے ہیں وہ سب پورے ہو چکے ہیں۔آپ جمعہ کے روز تو ام پیدا ہوئے۔اور چودہویں صدی کے سر پر آپ مبعوث ہوئے۔آپ کا نام بھی احمد ہے۔فارسی الاصل بھی ہیں۔رنگ گندم گوں ہے اور بال سیدھے ہیں۔دمشق سے مشرقی طرف سفید منارہ کے قریب آپ کا نزول ہوا ہے۔قادیان ( کدعہ ) کی بستی سے آپ کا ظہور ہوا ہے۔دقبال اور یاجوج ماجوج کدعہ اور قادیان میں کوئی فرق نہیں ہے۔کیونکہ ایک زبان کا لفظ جب دوسری زبان میں جاتا ہے تو اس زبان والے اپنی سہولت کے لئے اس کو اپنے لہجہ کے سانچہ میں ڈھال لیتے ہیں۔جیسے عربی میں لنڈن کو لندرا اور انگلستان کو انگلترا کہتے ہیں۔اسی طرح یہ لفظ بھی ہے۔منہ [76]