اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 45
سامنے پیش کردیں گے جن کے عقائد صحیح اور نیکیاں زیادہ ہوں گی وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیدھے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔جن کی بدیاں اور نیکیاں برابر ہوں گی اللہ تعالیٰ کا فضل ان کو بھی جنت میں لے جائے گا اور جن کے عقائد فاسد اور بدیاں زیادہ ہوں گی وہ جہنم میں ڈالے جائیں گے۔جہنم میں ہر طرح کے عذاب دکھ اور تکلیفیں ہوں گی بھڑکتی ہوئی آگ ہوگی۔پینے کے لئے گرم پانی اور پیپ، کھانے کے لئے زقوم ( تصوہر) ہوگی دھوئیں کا سایہ ہوگا۔جہنمی اس سے نکلنے کے لئے کوشش کریں گے مگر کوئی راستہ اور سہیل اس سے نکلنے کی نہ ہوگی۔آخر جب وہ اپنی سزا یا چکیں گے تو وہاں سے اللہ تعالی اپنے رحم سے نکال کر جنت میں داخل کر دے گا۔جنتی جنت میں ہمیشہ رہیں گے وہاں ہر طرح کا ابدی آرام آسائشیں اور نعمتیں ہوں گی باغات اور نہریں حور و قصو ر ہوں گے۔ہر قسم کے پھل انار ، انگور اور کھجور ہوں گے۔جنتی جو چاہیں گے ان کو ملے گا غرضیکہ ہر ایک نعمت وہاں ہوگی ان نعمتوں کا احاطہ ہماری عقل نہیں کر سکتی۔کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے۔مَالَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرٍ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ خدا کا فضل جنتیوں کے شامل حال ہوگا۔وَاخِرُ دَعْوَاهُمْ فِيْهَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَط لے نہ آنکھوں نے اسے دیکھا، نہ کانوں نے اسے سنا اور نہ ہی کسی بشر کے دل پر اس کا خیال تک گزرا۔منہ [45]