اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 44 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 44

کافر اور کافر کا مسلمان۔وارثوں میں سے ہر ایک کو مندرجہ ذیل حصوں میں سے مختلف صورتوں کے لحاظ سے کوئی نہ کوئی حصہ ملے گا۔نصف ، دوتہائی، ایک تہائی ، چوتھا حصہ، چھٹا حصہ، آٹھواں حصہ۔جنت و دوزخ جب مُردہ قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں جن کا نام منکر ونکیر ہے وہ آکر اس سے عقائد کے متعلق سوال کرتے ہیں جو شخص مومن ہوتا ہے وہ صحیح جواب دیتا ہے اور جو کافر ہوتا ہے وہ صحیح جواب نہیں دے سکتا۔تب وہ فرشتے اس کو جزا یا سزا دینا شروع کر دیتے ہیں۔اگر کافر ہو تو اس کو عذاب ملنا شروع ہو جاتا ہے۔اس عذاب کو عذاب قبر کہتے ہیں۔اور اگر مومن ہوتو اس کے لئے آرام و آسائش کے سامان کر دئے جاتے ہیں اور وہ بڑے مزے سے وہاں آرام کرتا ہے۔پھر جب حشر کا دن ہو گا اُس دن صور ( پگل ) پھونکا جائے گا۔تب تمام لوگ اپنی اپنی قبروں سے اُٹھ کر حشر کے میدان میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جمع ہو جائیں گے۔اس دن حساب کتاب ہوگا۔کر اما کاتبین۔ہر ایک کے اعمال اس کے لاوہ دو فرشتے جو ہر وقت انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کے ہر عمل کو لکھتے رہتے ہیں۔[44]