اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 33
جانور بغیر تکبیر کے ذبح کیا جائے یا غیر اللہ کے لئے ذبح کیا جائے تو وہ بھی حرام ہے۔اور اگر کسی جانور میں سے ذبح کرتے وقت خون نہ نکلے تو وہ بھی کھانا منع ہے۔اسی طرح ذبح کرتے وقت گردن بھی فورا اجسم سے الگ نہ ہو جانی چاہئیے۔بادشاہت اور جہاد اصل بادشاہت تو اللہ تعالیٰ کی ہے۔مگر دنیا میں خدا کی بادشاہت خدا کے ظل سے ظاہر ہوتی ہے۔اور وہ دو قسم کے ہیں۔جسمانی اور روحانی۔جسمانی بادشاہ کہلاتے ہیں اور روحانی انبیاء اللہ اور اُن کے خلفاء کبھی یہ دونوں باتیں ایک شخص میں بھی جمع ہو جاتی ہیں۔جیسے حضرت موسی“ ، داؤد اور سلیمان۔اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ان ہر دو قسم کے بادشاہوں کی اطاعت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔اگر کوئی شخص روحانی بادشاہ یا اس کے خلیفہ کی اطاعت اور فرمانبرداری نہیں کرتا۔اور ان کا کوئی حکم نہیں مانتا تو اسے کافراور فاسق کہتے ہیں۔اور اگر کوئی بادشاہِ وقت کی اطاعت نہیں کرتا تو اُسے باغی کہتے ہیں۔اور بغاوت کی سزا قتل ہے۔یہ ضروری نہیں کہ بادشاہ وقت مسلمان ہی ہو تو اس کی اطاعت کی جائے۔بلکہ جو بھی ملک کا بادشاہ ہو خواہ مسلمان ہو یا کافر اس کی اطاعت فرض ہے۔اور [33]