اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 76 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 76

76 اسلام کی دوسری اور تیسری کتاب کے متعلق بعض شاندار آراء اللہ تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ کتب اسلام نے جس قدر شہرت اور مقبولیت ایک نہایت ہی قلیل عرصہ میں حاصل کی ہے اور جس قدر مفید ثابت ہوا ہے اس کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس پر سلسلہ عالیہ احمدیہ کے علماء کرام و بزرگانِ عظام نے نہایت شاندارر یو یو لکھے ہیں۔اسلام کی پہلی کتاب کے متعلق بعض ریویو اسلام کی دوسری کتاب میں درج کئے جاچکے ہیں۔ذیل میں ہم اسلام کی دوسری اور تیسری کتاب کے متعلق بعض شاندار یو یو درج کرتے ہیں :- حضرت مولوی شیر علی صاحب بی اے۔ناظر (1) تالیف و تصنیف فرماتے ہیں:۔مولوی محمد عنایت اللہ صاحب منیجر نصیر بک ایجنسی قادیان نے بچوں کی تعلیم کے لئے ایک دینی سلسلہ کتابوں کا شائع کرنا شروع کیا ہے۔اور اس سلسلہ کے چار رسالے چھوٹی تقطیع پر شائع ہو چکے ہیں۔ان میں بچوں کو اسلامی تعلیم اور فقہی مسائل اور اسلامی تاریخ اور سلسلہ احمدیہ کی تاریخ اور بزرگان اسلام اور بزرگان بندگان سلسلہ احمدیہ اور انبیاء سابقین علیہم السلام کے حالات زندگی سے آگاہ کیا