اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 70
70 بیرونی ممالک میں جو مشن قائم ہیں وہ بھی آپ ہی کی مساعی جمیلہ سے قائم ہوئے ہیں۔جن کے ذریعہ ہزار ہا لوگ حضور پر ایمان لاکر سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو چکے ہیں۔آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔قومیں اس سے برکت پائیں گی۔وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔ہم اپنی آنکھوں سے پوری ہوتی دیکھ رہے ہیں۔فَالْحَمْدُ لِله عَلَى ذَلِكَ اور آپ ہی وہ وجود باجود ہیں جس نے دنیا کے کناروں تک شہرت پائی اور آپ ہی کا وجود باجود ہے جس کے ذریعہ قوموں نے آپ کے حلقہ غلامی میں آکر اور آپ کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لاکر برکت پائی۔وَنَحْنُ أَيْضًا مِنْهُمْ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ آمين