اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 2 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 2

مال تباہ ہو جائے گا۔2 یہ خیال غلط ہے کہ زکوۃ ادا کرنے سے مال کم ہو جائے گا۔مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتا بلکہ زیادہ ہوتا ہے۔ہمارے کام آنے والا مال وہی ہے جس کو ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔جس مال میں سے خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہیں کیا جاتا وہ مال کسی کام کا نہیں۔اور قیامت کے دن وبال جان بن جائے گا۔جو لوگ خدا کی راہ میں اپنا مال اور اپنی جان خرچ کرتے ہیں اُن کی اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بہت تعریف کی ہے۔اور جو لوگ بخل سے کام لیتے ہیں اور اس کی راہ میں اپنا مال اور جان خرچ نہیں کرتے ان پر اللہ تعالیٰ نے بہت ہی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اُن کو کبھی حقیقی خوشحالی نصیب نہیں ہوتی۔اور نہ وہ آرام اور چین سے اپنی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔بلکہ ہر وقت تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔رات دن ان کو ان کے مال کا غم اور فکر کھاتا چلا جاتا ہے اور ہر وقت اسی تجویز میں رہتے ہیں کہ کسی طرح ان کا مال اور بڑھ جائے۔آخر کسی دن موت آجاتی ہے اور ان کا خاتمہ کر دیتی ہے۔اور وہ عذاب الہی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔اور وہی مال جسے وہ خدا کی راہ میں بھی خرچ نہیں کرتے تھے دوسروں کے قبضہ میں چلا جاتا ہے۔اور وہ اُسے بے دردی سے اُڑا دیتے ہیں۔اور قصہ ختم ہو جاتا ہے۔لیکن جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کے اندر اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے۔اُس سے