اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 1 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 1

1 أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِي وَعَلَى عَبْدِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُود هو الناصر اسلام کی چوتھی کتاب زكوة اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن زکوۃ ہے۔زکوۃ عربی زبان میں پاک ہونے اور بڑھنے کو کہتے ہیں۔اصطلاح شریعت میں اس مال کو کہتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ اصول کے ماتحت اپنے مال سے خدا کی راہ میں دیا جاتا ہے۔ہر عاقل بالغ شخص پر ( خواہ مرد ہو یا عورت ) جس کے پاس اس قدر نصاب ہو جتنا شریعت نے مقرر کیا ہے زکوۃ فرض ہے۔جس شخص پر زکوۃ فرض ہوا سے چاہیئے کہ وہ شریعت کے حکم کے مطابق زکوۃ ادا کرے۔اللہ تعالیٰ اس کے مال کو بڑھائے گا۔اور اس پر خوش ہو گا۔لیکن جس شخص پر زکوۃ فرض ہے اور وہ ادا نہیں کرتا تو وہ مسلمان نہیں۔اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو جاتا ہے اور قیامت کے دن اس کو بڑے بڑے عذابوں میں مبتلاء کرے گا۔اور کسی نہ کسی وقت ضرور اس کا