اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 31
31 سمجھو ۱۷۔اپنی اس عمر کو اک نعمت عظمیٰ بعد میں تاکہ تمہیں شکوہ ایام نہ ہو ۱۸۔حُسن ہر رنگ میں اچھا ہے مگر خیال رہے دانہ سمجھے ہو جسے تم وہ کہیں دام نہ ہو ہو ۱۹۔تم مدبر ہو کہ جرنیل ہو یا عالم ہم نہ خوش ہوں گے کبھی تم میں گر اسلام نہ ہو -۲۰ سیلف رسپکٹ کا بھی خیال رکھو تم بے شک یہ نہ ہو پر کہ کسی شخص کا اکرام نہ ہو ۲۱۔غیر ہو کیسر ہو تنگی ہو کہ آسائش ہو کچھ بھی ہو بند مگر دعوت اسلام نہ ہو ۲۲۔تم نے دنیا بھی جو کی فتح تو کچھ بھی نہ کیا نفس وحشی و جفا کیش اگر رام نہ ہو ۲۳- من و احسان سے اعمال کو کرنا نہ خراب رشته وصل کہیں قطع سرِ بام نہ ہو ۲۴۔بھولیو مت کہ نزاکت ہے نصیب نسواں مرد وہ ہے جو جفا کش ہو گل اندام نہ ہو ۲۵۔شکل کے دیکھ کے گرنا نہ مگس کی مانند دیکھ لینا کہ کہیں درد یہ جام نہ ہو