اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 41 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 41

41 گردن پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہو گیا اور دیر تک اُس نے آپ کو اس طرح دبائے رکھا۔ایک دفعہ آپ عبادت کے لئے مسجد مکہ میں گئے تو آپ کے گلے میں کپڑا ڈال کر گھونٹنا شروع کر دیا۔مگر باوجود ان مخالفتوں کے آپ تبلیغ میں لگے رہتے اور ذرہ پروانہ کرتے۔جہاں بھی لوگ بیٹھے ہوتے آپ وہاں جا کر اُن کو تعلیم دیتے کہ خدا تعالی ایک ہے۔اُس کے سوا کوئی شخص معبود نہیں۔نہ اُس کا کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی۔نہ اُس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے۔نہ زمین میں نہ آسمان میں اُس کا کوئی شریک نہیں۔اُس پر ایمان لانا چاہیئے۔اور اُس سے دعائیں مانگنی چاہیئیں۔وہ لطیف ہے اُس کو کوئی نہیں دیکھ سکتا۔اُس میں سب طاقتیں ہیں۔اُسی نے دنیا کو پیدا کیا ہے اور جب لوگ مرجاتے ہیں تو اُن کی روحیں اُسی کے پاس جاتی ہیں۔اور ایک زندگی اُن کو دی جاتی ہے اور چاہیئے کہ انسان اس کی محبت کو اپنے دل میں پیدا کرے۔اور اُس سے تعلق کو مضبوط کرے۔اور اُس سے قریب ہونے کی خواہش کرے۔اور اپنے خیالات اور اپنی زبان کو پاک کرے۔جھوٹ نہ بولے قتل نہ کرے۔فساد نہ کرے۔چوری نہ کرے۔ڈاکہ نہ مارے۔عیب نہ لگائے۔طعنہ نہ کرے۔بدکلامی نہ کرے۔ظلم نہ کرے۔حسد نہ کرے۔اپنے وقت کو اپنے آرام اور عیاشی میں صرف نہ کرے۔بلکہ بنی نوع انسان کی ہمدردی اور بہتری میں لگا ر ہے اور محبت اور امن کی اشاعت کرے۔