اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 35 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 35

35 آپ ابھی وہیں تشریف رکھتے تھے کہ اُن میں سے ایک لڑکی آئی اور اُس نے آپ کو یہ پیغام دیا کہ میرا باپ آپ کو بلا رہا ہے۔آپ وہاں تشریف لے گئے۔تو اُس کے باپ نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ میں اپنی ایک لڑکی کا نکاح آپ سے کردوں۔لیکن شرط یہ ہے کہ آپ آٹھ سال میرے ملازم رہیں۔آپ نے اسے منظو رفر مالیا اور معاہدہ ہو گیا۔جب آپ اُس میعاد کے بعد اپنی بیوی کو لے کر پھر اپنے وطن کی طرف چلے تو راستہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے کلام کیا۔اور کہا اے موسیٰ ! جاؤ میں تم کو اپنا رسول بنا تا ہوں۔تم فرعون کے پاس جاؤ۔اُس کو وعظ ونصیحت کرو، اور اُس کو ایمان لانے کے لئے حکم دو۔آپ نے جواب دیا۔یا الہی اچونکہ میں اُن کا قصور وار ہوں۔اس لئے وہ کہیں مجھے قتل ہی نہ کر دیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔میں خود تمہاری حفاظت کروں گا۔ید بیضاء اور آپ کے سوٹے کے سانپ بن جانے کا معجزہ آپ کو عطا فرمایا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے سامنے یہ غذر بھی پیش کیا کہ میری زبان میں کچھ لکوٹ ہے۔(اچھی طرح تقریر وغیرہ نہیں کر سکتا۔) تو اللہ تعالی نے آپ کے بڑے بھائی ہارون علیہ السلام کو بھی نبی بنا کر آپ کا مددگار بنادیا۔جب آپ فرعون کے پاس آئے اور اُس کے سامنے اپنی نبوت اور رسالت کو پیش کیا تو وہ استہزاء کے ساتھ آپ سے پیش آیا۔اور کہنے لگا کہ تو نے ہمارے گھر میں