اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 22 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 22

22 جب صفا پر چڑھے تو اللہ اکبر کہے۔اور بیت اللہ کی طرف منہ کر کے دعا کرے۔پھر مروہ پر جائے۔اسی طرح سات چکر لگائے۔یعنی صفا اور مروہ کا طواف کرے۔طواف سے فارغ ہونے کے بعد مکہ معظمہ میں ٹھہرا رہے۔ذی الحجہ کی تاریخ آنے پر مینی کی طرف روانہ ہو جائے۔اور ظہر سے پہلے پہلے وہاں پہنچ جائے۔اور ظہر عصر مغرب، عشاء اور 9 ذی الحجہ کی فجر کی نماز بھی وہیں پڑھے۔فجر کی نماز کے بعد عرفات کی طرف روانہ ہو۔ظہر کے وقت وادی نمرہ میں پہنچے۔وہاں ظہر و عصر کی نماز جمع کر کے پڑھے۔پھر عرفہ کے میدان میں داخل ہو۔اور مغرب تک اسی عرفہ کے میدان میں ہی ٹھہرا رہے۔(حج کا بڑا رکن عرفات میں جاتا ہے۔جو شخص عرفات میں وقت پر پہنچ جائے۔اس کا حج ہو جاتا ہے۔اور جو شخص وہاں نہ پہنچ سکے اس کا حج نہیں ہوتا۔) اور اپنا وقت دُعا اور ذکر الہی میں گزارے۔سورج غروب ہونے پر عرفات سے واپس آ جائے اور مزدلفہ سے میں ٹھہرے۔اور مغرب اور عشاء کی نماز جمع کر کے پڑھے۔اور یہ رات بھی دعا اور ذکر الہی میں گزارے۔جب لے مٹی ایک میدان ہے جو بیت اللہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے۔عرفات ایک میدان ہے جو مٹی سے چھ میل کے فاصلہ پر ہے۔منہ مزدلفہ: عرفات اور منی کے درمیان ایک میدان ہے۔یہاں حاجیوں کو ذی الحجہ کی 9 اور ۱۰ تاریخ کی درمیانی رات کو ٹھہرنے کا حکم ہے۔منہ