اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 65 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 65

65 شہرت پانے والا ،خلیفہ اللہ کہا گیا ہے۔چنانچہ یہ پیشگوییاں حضور نے آپ کی پیدائش سے پہلے شائع کی تھیں۔آپ کی پیدائش پر حضور نے الہام الہی کے مطابق آپ کا نام بشیر الدین محمود احمد رکھا اور آپ جلد جلد بڑھے۔جب حضور کا ۱۹۰۸ ء میں وصال ہو ا۔اُس وقت آپ کی عمر ۱۹۔۲۰ سال کے قریب تھی۔حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی وفات پر جماعت کے کثیر حصہ نے آپ کو خلیفہ منتخب کر لیا۔جس وقت آپ خلیفہ ہوئے ہیں۔اُس وقت بیرونی مخالفین کے علاوہ لے سلسلہ کے اندرونی مخالفین بھی زور پر تھے۔اور وہ فتنہ جو حضرت خلیفہ اسیح ย الاول کے رُعب کی وجہ سے دبا ہوا اور آپ کی وفات کا انتظار کر رہا تھا۔اُس فتنہ نے جماعت کے دو حصے کر دئے۔اور جماعت میں سخت اختلاف رونما ہو گیا۔سلسلہ کے بیرونی دشمنوں نے بھی جماعت کے اس اختلاف کو دیکھ کر اس کے مٹانے کے لئے خوب زور لگایا۔مگر چونکہ یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کا قائم کیا ہوا ہے۔اس لئے آپ کی حسن سیاست اور حسنِ تدبر سے وہ مصیبت اور ظلمت کے بادل یکا یک پھٹ گئے۔اور وہ فتنہ جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ اب ا غیر مبایعین