اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 53 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 53

53 رہتے تھے۔چنانچہ جب مسلمانوں کو مدینہ میں پانی کی تکلیف تھی تو آپ نے ایک کنواں جس کا نام روعہ تھا۔۲۰ ہزار درہم کو خرید کر مسلمانوں کے لئے وقف کر دیا۔اور جب جیش العسرة کی تیاری کی جارہی تھی۔اور اس کے لئے ہر قسم کی مدد کی ضرورت تھی تو آپ نے ہزار اونٹ ۵۰ گھوڑے اور ہزار دینار بطور امداد دے - تجزا الله احسن الجزاء ئے۔آپ عشرہ مبشر و ( یعنی وہ دس آدمی جن کو اسی جہان میں جنتی ہونے کی خوش خبری دی گئی۔) میں سے ہیں۔آپ نہایت ہی باحیا، با وفا نرم دل ، عابد وزاہد اور اوّل درجہ کے پرہیز گار اور متقی تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے حیا اور حسن خلق کی بہت تعریف فرمائی ہے۔آپ کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب واحترام کمال درجہ کا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو خلافت ملنے سے متعلق پیشگوئی فرمائی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ” اے عثمان ! اللہ تعالیٰ آپ کو خلیفہ بنائے گا اور باقی لوگ آپ سے خلافت چھینا چاہیں گے۔مگر آپ خلافت نہ چھوڑیں۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد آپ خلیفہ بنائے گئے۔آپ نے خلافت کے کام کو نہایت ہی اعلیٰ طریق پر سرانجام دیا۔آپ کے زمانہ خلافت سے پہلے قرآن شریف جمع تو تھا مگر مسلمانوں کے