اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 34
34 دودھ کی میعاد گزرنے کے بعد فرعون کے گھر میں ہی آپ نے پرورش پائی۔جب آپ جوان ہوئے تو ایک دن آپ کہیں شہر میں سے گزر رہے تھے کہ آپ نے دیکھا کہ دو شخص ایک اسرائیلی اور دوسرا قبطی با ہم لڑرہے ہیں۔آپ نے قبطی کو ایک مکا مارا۔جس سے وہ مر گیا۔دوسرے دن پھر آپ اُسی طرف سے گزر رہے تھے تو پھر وہی پہلا اسرائیلی اور ایک اور شخص باہم لڑرہے تھے۔اُس وقت پھر اس اسرائیلی نے آپ کو اپنی مدد کے لئے بلایا۔تو آپ نے جواب دیا کہ تو بڑا خراب آدمی ہے۔روز لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔ہی اثناء میں ایک شخص آپ کے پاس آیا کہ آپ یہاں سے کسی دوسری جگہ تشریف لے جائیں۔کیونکہ فرعون کے وزیر آپ کو قتل کرنے کے مشورے کر رہے ہیں۔اس پر آپ اُس شہر سے نکل پڑے۔جب آپ مدین بستی میں پہنچے تو آپ نے دیکھا کہ ایک کنوئیں پر لوگ تو اپنے مویشیوں کو پانی پلا رہے ہیں مگر دولڑ کیاں اپنے مویشیوں کو لے کر پیچھے کھڑی ہو کر انتظار کر رہی ہیں کہ جب یہ لوگ چلے جائیں تو پھر پانی پلا ئیں۔آپ کے دل میں رحم آیا اور آپ نے اُن کے مویشیوں کو پانی پلا دیا۔فارغ ہونے کے بعد آپ نے وہاں دعا مانگی۔رب إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ اے میرے رب تو مجھ پر اپنی طرف سے خیر نازل کر کہ میں محتاج ہوں۔منہ 1