اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 8
8 وہ ۲۲ من ۲۵ سیر پختہ سے کم نہ ہوں۔کیونکہ غلوں کی زکوۃ کے لئے ۲۲ من ۲۵ سیر حد مقرر ہے۔غلوں کے لئے دسواں یا بیسواں حصہ مقرر ہے۔دسواں حصہ اُن غلوں پر فرض ہے جن کی پرورش بارش، دریا یا نالے وغیرہ کے پانی سے (جس پر کوئی قیمت خرچ نہ کی گئی ہو ) ہوئی ہو۔بیسواں حصہ ان غلوں پر فرض ہے جن کی پرورش پانی خرید کر یا کنویں وغیرہ کے پانی سے کی گئی ہو۔کھجوروں اور انگوروں کی زکوۃ کھجوروں اور انگوروں کا نصاب بھی ۲۲ من ۲۵ سیر پختہ ہے۔ان کا دسواں حصہ زکوۃ میں دینا فرض ہے۔ان کی زکوۃ ادا کرنے کا یہ طریق ہے کہ اگر یہ درخت پر ہوں تو اندازہ کر لیا جائے۔اور اگر اتار لئے گئے ہوں تو وزن کر کے جس قدر ز کوۃ فرض ہوا ان کے برابر خشک کھجور اور انگور دیدئے جائیں۔مال تجارت کی زکوۃ مال تجارت کے راس المال اور اس کے اُس نفع پر جو سال بھر میں ہوا ہو ( خواہ یہ نفع نقدی یا جنس کی صورت میں ہو یا کسی پر قرض ہوجس کے وصول ہونے کی غالب امید ہو ) زکوۃ فرض ہے۔