اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 69 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 69

69 کر دے کہ یہ میرا بندہ ہے۔میں اس پر خوش ہوں۔اسی لئے جس طرف یہ تو مجہ کرتا ہے کامیاب ہو جاتا ہے۔لیکن چونکہ میں تم پر ناراض ہوں۔اس لئے تم جو کام بھی کرو گے اُس میں ناکام ہی رہو گے۔جماعت احمدیہ کی تعظیم آپ کا ایک خاص کارنامہ ہے۔یہ موجودہ تنظیم جو نظر آرہی ہے۔آپ ہی کے حسن سیاست اور حسن تقدیر کا کرشمہ ہے۔پہلے ایسی تنظیم نہ تھی۔اب تو خدا تعالی کے فضل سے ایسی تنظیم ہے کہ دشمن بھی اس تنظیم کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔اور آج اگر کسی کو اعلیٰ تعظیم کی مثال دینا ہو تو جماعت احمدیہ کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔آپ کی تبلیغ کی طرف بھی بہت توجہ ہے۔جب آپ منصب خلافت پر مامور ہوئے۔اُس وقت آج کل کی طرح کوئی باقاعدہ مبلغ نہ ہوتے تھے۔بلکہ چند بزرگ ہی اس کام کو سر انجام دیا کرتے تھے۔اور جہاں بھی ضرورت ہوتی تھی انہیں ہی بھیجا جاتا تھا۔مگر آپ نے مبلغین کی طرف اس طرح توجہ کی ہے کہ مدرسہ احمدیہ ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی مبلغ تیار کرتا ہے اور آج بہت زیادہ مبلغ سلسلہ میں موجود ہیں۔اور یہ مبلغ نہ صرف ہندوستان میں ہی بلکہ ہندوستان کے باہر بھی کام کر رہے ہیں۔آپ کی توجہ اگر اندرون ہند میں تبلیغ کی طرف ہے تو بیرون ہند کی طرف بھی آپ کی خاص توجہ ہے۔