اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 61 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 61

61 اللہ تعالیٰ نے آپ کو قرآن شریف کا علم دے کر تمام دنیا کے علوم پر حاوی کر دیا تھا۔عربی ، فارسی، اردو و غیرہ میں آپ ایسے کامل اور ماہر تھے کہ آپ کے دشمنوں کو بھی اس کا اعتراف ہے۔عربی زبان تو آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایسی اعلیٰ درجہ کی عطا کی تھی کہ ساری دنیا باوجود ہزاروں روپیہ انعام مقرر کرنے کے اس کے مقابلہ سے عاجد آگئی۔آپ کی عربی ایسی تصیح وبلیغ ہے کہ عرب بھی اس پر حیران ہوتے ہیں۔آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے تھے۔طبیعت میں سکینت ، اطمینان، فروتنی اور عاجزی انکسار اور وقار بہت تھا۔ہر ایک شخص سے آپ حسن سلوک سے پیش آتے۔قصور واروں کے قصور معاف فرماتے۔پردہ پوشی سے بہت کام لیتے تھے۔غرضیکہ آپ ہر رنگ میں اسلام کی تعلیم کا صحیح اور مکمل نمونہ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل بروز تھے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَعَلَى مُطَاعِهِ الصَّلوةُ والسَّلَامُ