اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page v of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page v

پیش لفظ طبع دوم محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب سابق مبشر بلا د عربیه وایڈیٹر رسالہ ”البشری ( فلسطین) کی سلسلہ وار تصنیف ”اسلام کی پہلی تا پانچویں کتاب احمدی بچوں اور بچیوں کی دینی وتربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے اعتبار سے بفضلہ تعالیٰ بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔جماعت ہائے احمد یہ بھارت کی ضرورت کے پیش نظر اسے وقف جدید انجمن احمد یہ قادیان کی طرف سے دور حاضر کے تقاضوں اور معیار کے مطابق شائع کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے نونہالان احمدیت کو اس سے بیش از بیش استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین سیدنا حضرت خلیفتہ انسیح الثالث رحمہ اللہ علیہ و سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے حالات کا اضافہ خاکسار کے ذریعہ ہوا ہے۔خاکسار ملک صلاح الدین ایم اے انچارج وقف جدید انجمن احمد سید قادیان ۲۰ نومبر ۱۹۸۶