اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 33
33 حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام آج سے قریباً ساڑھے تین ہزار سال قبل بنی اسر ائیل میں پیدا ہوئے۔جس زمانہ میں آپ کی پیدائش ہوئی اُس زمانہ میں فرعون بنی اسر ائیل کے لڑکوں کو قتل کروا دیتا تھا۔جب حضرت موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے تو آپ کی والدہ کو اللہ تعالیٰ نے الہام کیا کہ اپنے اس بچہ کوصند وق میں بند کر کے دریا میں ڈال دے۔اس طرح یہ بچہ بھی زندہ رہے گا اور تجھے بھی مل جائے گا۔چنانچہ آپ کی والدہ نے ایسا ہی کیا۔جب آپ کا صندوق فرعون کے محل کے سامنے پہنچا تو فرعون نے اس کو پکڑ لیا۔کھول کر دیکھا تو اس میں ایک بچہ تھا۔فرعون کی بیوی کے دل میں رحم آیا۔اس نے اپنے خاوند سے کہا کہ اس بچہ کی ہم پرورش کر لیتے ہیں ممکن ہے کہ یہ بڑا ہو کر ہمارے کام آئے۔تب وہ آپ کو اپنے گھر لے گئے۔اور آپ کی پرورش کا ارادہ کر لیا۔آپ کو دودھ پلانے کی تجویز ہونے لگی تو آپ کی ہمشیر و نے جو اُن کے پاس ہی تھیں۔( آپ کی والدہ کی طرف اشارہ کر کے کہا۔) کہ یہ بچہ فلاں عورت کو دے دو۔وہ اس کی اچھی طرح پرورش کرے گی۔تب انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے آپ کو آپ کی والدہ کے ہی سپر د کر دیا۔اور خدا کا وہ وعدہ جو آپ کی والدہ سے تھا، پورا ہو گیا۔