اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page iii
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ عرض ناشر اسلام نام ہے اس دین کا اور اس طریقے پر زندگی گزارنے کا جو اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی سالیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے لائے تھے اور جو قرآن شریف میں اور حدیث النبوی میں بتلایا گیا ہے اور حضور اکرم نے اپنے عملی نمونہ سے ہمیں سکھایا ہے۔دین کا سیکھنا اور اسلام کی ضروری باتوں کا علم حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔دینی علوم حاصل کرنے والوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نبی اکرم نے فرمایا ہے کہ : مَنْ يُرِدُ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقَّةُ فِي الدِّينِ ( بخاری ) جس کو اللہ تعالیٰ بھلائی اور ترقی دینا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ دے دیتا ہے۔پس بچپن سے ہی دین اسلام کو سکھنے اور اس کی ضرورت اور بنیادی باتوں کے علم حاصل کرنے کا شوق دل میں پیدا ہونا چاہئے اور احکام اسلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کرنے کی عادت بھی پیدا ہونی چاہئے۔اور بچپن سے ہی بچوں میں دینی تعلیم ، اللہ اور اسکے رسول کی محبت اور غیرت کو راسخ کرنا چاہئے۔محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم نے بڑی خوش اسلوبی اور عمدہ و آسان پیرائے میں اسلام کی بنیادی مسائل اور احمدیت کی مختصر تاریخ پر مشتمل پانچ کتب اسلام کی پہلی تا پانچویں کتاب سلسلہ وار تصنیف فرمائی ہیں۔یہ کتب جہاں بچوں کی دینی تعلیم کے لئے نہایت دلچسپ ہیں وہاں بڑی عمر کے احباب بھی اس سے ضرور استفادہ کر