اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 45
خلقی اور حلیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔ہشتم:- نهم : یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزت اور اپنی اولاد اور اپنے ہر یک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہیگا۔اور جہاں تک بس چل سکتا ہے۔اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض اللہ باقر ار طاعت در معروف باندھ و ہم کر اس پر تا وقت مرگ قائم رہے گا۔اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہو گا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔(دیکھواشتہار تکمیل تبلیغ ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء) ۱۸۹۱ ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اطلاع دی کہ حضرت عیسی علیہ السلام جن کو لوگ غلطی سے اب تک زندہ سمجھتے ہیں۔فوت ہو چکے ہیں۔اور وہ مسیح اور مہدی جس کے آخری زمانہ میں آنے کا وعدہ ہے۔وہ آپ ہی ہیں۔اور اس بات کے اعلان کرنے کا حکم آپ کو دیا گیا تو آپ نے یہ اعلان کر دیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو فوت ہو چکے ہیں۔اور وہ صیح اور مہدی جسکے آنیکا وعدہ ہے وہ میں ہی ہوں۔اس اعلان کا ہونا تھا کہ چاروں طرف سے لوگوں کی مخالفت کا طوفان برپا ہو گیا۔اپنے بیگانے ہو گئے دوست دشمن ہو گئے۔آپ سے مباحثات ہونے [45]