اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 43 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 43

دوں گا۔اس کتاب نے دُنیا میں تہلکہ مچادیا۔اور تمام مخالفین اسلام اس کا جواب لکھنے سے عاجز رہ گئے۔براہین احمدیہ کو دیکھ کر تمام لوگ دنگ رہ گئے۔اور تمام عقلمند اور ضرورت شناس لوگ آپ کے معتقد ہو گئے اور لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ اُس نے ایک ایسا خادم اسلام پیدا کر دیا ہے جس نے اس کی خدمت کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔جب آپ براہین احمدیہ تصنیف فرما رہے تھے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مامور کر دیا۔اور دُنیا کی اصلاح کا اہم کام آپ کے سپرد کر دیا۔شروع ۱۸۸۹ء میں آپ نے لدھیانہ میں بیعت لی۔شرایط بیعت مندرجہ ذیل ہیں: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ط نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ شرائط بیعت سلسلہ احمدیہ از حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اس وقت اول ہیں کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے مکتب رہیگا۔یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجور اور ظلم اور خیانت دوم اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتا ر ہیگا۔اور نفسانی جوشوں [43]