اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 21
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ( از حضرت خلیفۃ المسیح الثانی) تیرہ سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوا کہ ۲۰ را پریل ۷ء کو عرب کے ملک میں بحیرہ احمر کے مشرقی کناروں کے قریب ساحل سمندر سے چالیس میل کے فاصلہ پر مکہ نامی گاؤں میں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ایک معمولی بچہ۔اس قسم کا بچہ جس قسم کے بچے دنیا میں ہر روز پیدا ہوتے ہیں۔مگر مستقبل اس کے لئے اپنے اختفاء کے پردہ میں بہت کچھ چھپائے ہوئے تھا۔اس بچہ کی والدہ کا نام آمنہ تھا۔اور باپ کا نام عبد اللہ اور دادا کا نام عبد المطلب۔اس بچہ کی پیدا ئیش اُسکے گھر والوں کے دلوں میں دو متضاد جذبات پیدا کر رہی تھی۔خوشی اور غم کے جذبات۔خوشی اس لئے کہ ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔جس سے ان کی نسل دُنیا میں قائم رہیگی۔اور نام محفوظ رہیگا۔اور غم اس وجہ سے کہ وہ بچہ اپنی ماں کو ایک نہایت ہی محبت کرنیوالے خاوند کی اور اپنے دادا کو ایک نہایت ہی اطاعت گزار بیٹے کی جو اپنے بچہ کی پیدائیش سے پہلے ہی اس دُنیا کو چھوڑ چکا تھا۔یاد دلا رہا تھا۔اس کی شکل اور شباہت۔اس کا سادگی سے مُسکرانا۔اس کا حیرت سے اس نئی دُنیا کو دیکھنا۔جس میں وہ بھیجا گیا تھا۔غرض اس [21]