اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 20 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 20

تھے۔ایک مرہم تیار کی۔جس کے استعمال کرنے سے حضرت مسیح علیہ السلام کو شفاء ہو گئی۔اس مرہم کا نام مرہم عیسی ہے۔(وہ مرہم جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زخموں کے لئے تیار کی گئی ) جس وقت حضرت عیسی علیہ السلام کو شفاء ہوگئی تو آپ نے اپنے ملک شام سے کشمیر کی طرف ہجرت کر لی کیونکہ وہاں بھی بنی اسرائیل آباد تھے۔اور آپ تمام بنی اسرائیل کی طرف مبعوث تھے۔آخر آپ کشمیر میں ہی اپنی قوم کو تبلیغ کرتے رہے۔اور کشمیر میں ہی آپ نے ایک نسو نہیں سال کی عمر میں وفات پائی۔اور آج تک آپکی قبر شہر سرینگر (سری نگر یعنی سری کا شہر اور حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق سریا کا لفظ قرآن مجید سورہ مریم میں آیا ہے۔وَجَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سيريا) کے محلہ خانیار میں موجود ہے۔[20]