اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 56
حضرت خلیفة المسیح الثانی الله حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ بتاریخ ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر قادیان میں پیدا ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں آپ کو فضل عمر مصلح موعود۔حسن و احسان میں آپ (حضرت مسیح موعود ) کا نظیر مظهر الحق و العلاء كان الله نزل من السماء - اسیروں کی رستگاری کا موجب۔وغیر ذلک قرار دیا گیا ہے۔مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں آپ نے دسویں جماعت تک تعلیم پائی۔اور حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سے ترجمہ قرآن مجید۔بخاری شریف اور مثنوی مولا ناردم پڑھی۔۱۹۱۲ ء میں آپ نے فریضہ حج ادا کیا۔۱۹۱۴ ء میں حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات پر آپ کو جماعت نے خلیفہ منتخب کر لیا۔آپ کے عہد خلافت میں جماعت احمدیہ نے بہت ترقی کی ہے۔اور غیر ممالک میں بھی آپ کے ہی عہد میں جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اسوقت غیر ممالک میں چوبیس دار التبلیغ قائم ہیں۔مسجد فضل لنڈن آپ کے ہی عہد میں تعمیر ہوئی اور آپ نے ہی اس کا جب آپ ۱۹۲۴ء میں مذاہب کانفرنس میں شمولیت کے لئے انگلستان تشریف لے [56]