اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 34
ایک رسول ہیں۔جس طرح آپ سے پہلے جس قدر رسول دُنیا میں آئے وہ فوت ہو گئے۔اور کوئی اُن میں سے باقی نہیں رہا۔اسی طرح حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو گئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد تمام صحابہ نے آپ کو خلیفہ منتخب کر لیا۔آپ کی خلافت کے شروع میں اکثر عرب مرتد ہو گیا۔اور زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔آپ نے حُسن انتظام اور حسن تدبیر سے کام لیا اور وہ تمام فتنہ جو عرب کے مختلف حصوں سے اُٹھا تھا فر و ہو گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر کو حضرت اسامہ بن زید کی قیادت میں شام کی طرف جانے کا ارشاد فر ما یا تھا۔لیکن ؛ ولشکر آپ کی بیماری کی خاطر ٹک گیا تھا۔حتی کہ آپ کی وفات ہو گئی۔اور وہ لشکر روانہ نہ ہوسکا۔حضرت ابوبکر کو آپ کے ارشاد کا اس قدر پاس تھا کہ آپ نے باوجود یکہ اکثر صحابہ اس لشکر کو روانہ کرنے کے خلاف تھے۔اس کو روانہ کر دیا۔اور کہا کہ میں اُس لشکر کو جس کو اللہ تعالیٰ کے رسول نے روانہ ہونے کا حکم دیا تھا کس طرح روک سکتا ہوں۔آپ کا زمانہ بھی فتوحات کا زمانہ ہی تھا۔آپ کے عہد خلافت میں عراق عرب اور شام کا کچھ حصہ فتح ہوا۔اور آپ کے زمانہ میں ہی قرآن مجید ایک کتاب کی صورت میں جمع ہوا۔[34]