اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 15 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 15

اُس وقت اکلوتا بیٹا تھا۔ذبح کر رہا ہوں۔جب آپ بیدار ہوئے تو اپنے بیٹے کو ذبح کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔اور حضرت اسماعیل سے دریافت کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے ( انبیاء کی خواب بھی ایک قسم کی وحی ہوتی ہے ) کہ تجھے ذبیح۔کر رہا ہوں۔حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جواب دیا افْعَلُ مَا تُو مَرُ سَتَجِدُنِي إِنْشَاءَ اللهُ مِنَ الصَّابِرِین۔جو آپ کو حکم ہوا ہے۔آپ اس کو پورا کر دیں۔تب اس جواب کوشن کر حضرت ابراہیم ان کو باہر جنگل میں لے گئے۔اور ان کو ذبح کرنے کے لئے لٹا دیا۔اور مچھری چلانے لگے تو اللہ تعالی نے آپ کو آواز دی کہ اے ابراہیم “ تو نے اپنی خواب (میرے حکم ) کو پورا کر دکھایا (اسی لئے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبیح اللہ کہتے ہیں ) جا اور جا کر اسماعیل کی جگہ دنبہ قربان کر دے۔تب آپ نے دُنبہ کی قربانی کردی۔آپ کے گھر میں حضرت اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے۔اور ابھی بچے ہی تھے کہ آپ کی دوسری بیوی حضرت سارہ نے کہا کہ اپنے اس بچے اور اسکی والدہ حضرت ہاجرہ کو گھر سے نکال دو۔اس پر حضرت ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اسماعیل اور اس کی والدہ ہاجرہ کو عرب میں چھوڑ آؤ۔آپ نے اس حکم الہی پر عمل کیا۔اور تھوڑی سی کھجوریں اور پانی لیکر عرب کے بے آب و گیاہ ریگستان میں جہاں آج کل مکہ معظمہ آباد ہے۔حضرت اسماعیل ( جو اسوقت آپ کے اکلوتے [15]