اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 3 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 3

ہیں۔اگر کوئی شخص مسافر یا بیمار یا کوئی عورت حائضہ یا لمرضعہ ہوتو وہ رمضان میں روزے نہ رکھے۔بلکہ اس کی بجائے کسی دوسرے موقعہ پر وہ روزے رکھ لے۔جو شخص جان بوجھ کر بغیر کسی حقیقی کے عذر کے رمضان کے مہینہ میں روزہ نہیں رکھتا وہ خدا کا سخت نافرمان ہے۔خدا تعالیٰ کی ناراضگی اُس پر بھڑکتی ہے۔اور وہ خدا تعالیٰ سے دُور ہو جاتا ہے۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے حکموں کو نہیں بجالاتا۔اس لئے وہ مسلمان نہیں۔رمضان کا مہینہ بہت بابرکت مہینہ ہے۔اس مہینہ میں جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔اور شیطان جکڑے جاتے ہیں۔قرآن شریف اسی مہینہ میں نازل ہونا شروع ہوا۔اور اسی مہینہ میں لیلتہ القدر ہوتی ہے۔جو آخری عشرہ کی اکثر طاق راتوں (۲۳۲۱۔۲۵۔۲۷۔۲۹) میں سے کسی رات میں ہوتی ہے۔اور اسی ماہ کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا جاتا ہے۔روزہ رکھنے کا طریق " جب رمضان کا مہینہ شروع ہو جائے۔اور چاند دیکھ لیا جاوے۔یا اگر مطلع صاف نہ ہو۔اور شعبان کے تیس دن پورے ہو جائیں۔تو عشاء کی نماز کے بعد تراویح پڑھ لی جاتی ہے اور صبح کو روزہ رکھا جاتا ہے پچھلی رات کو اٹھ کر صبح صادق بیمار یا مسافر یا شیخ فانی یا حاملہ ومرضعہ یا حائضہ ہونا۔[3]