اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 55 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 55

مولوی عبد السلام۔مولوی عبدالوہاب۔مولوی عبد المنان عبد اللہ مرحوم۔امتہ المی مرحومہ ( حرم محترم حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ ) حفصہ مرحومہ۔ان کے علاوہ آپ کے اور بھی بہت سے بچے ہوئے جو چھوٹی عمر میں ہی انتقال کرتے رہے۔آپ کو یہ بجا طور پر فخر حاصل ہے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام جری اللہ فی حلل انبیاء کے پہلے خلیفہ ہیں۔اور فضل عمر مصلح موعود مظهر الحق والعلاء كأن الله نزل من السماء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے پیارے فرزند۔اور حسن و احسان میں آپ کے نظیر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ البیع الثانی رضی اللہ عنہ کے استاد ہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے آپ سے ترجمہ قرآن مجید۔بخاری شریف اور مثنوی مولانا روم پڑھی۔بالآخر آپ کا ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ ء مطابق ۱۵ ربیع الثانی ۱۳۳۲ھ کو بروز جمعہ انتقال ہو گیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَانَّا إِلَيهِ راجِعُون ย اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے (جو آپ کے بعد خلیفہ منتخب ہوئے ) آپ کا جنازہ پڑھایا۔اور آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے دائیں پہلو میں بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔[55]